فیاض الحسن چوہان نے کالا جادو ہونے کا بیان کیوں دیا ؟ کون سا مافیا ان کا دشمن بن گیا ؟ صوبائی وزیر نے خود ہی بتا دیا

16  فروری‬‮  2019

لاہور (وائس آف ایشیا ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کچھ روز قبل دعویٰ کیا تھاکہ کسی نے ان پر کالا جادو کروا رکھا ہے اور ان کے گھر سے ہڈیاں بھی ملی ہیں۔ اس معاملے پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ منو بھائی کے حوالے سے الحمرا میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شاعروں اور ادیبوں نے بھی شرکت کی ۔

میں وہاں اپنی وزارت کے دو حصوں، اطلاعات اور ثقافت کی کارکردگی کے حوالے سے بتا رہا تھا۔میں نے انہیں بتایا ہمارے یہاں ڈی جی پی آر اور الحمرا کے اندر ایک کرپٹ مافیا تھا جسے ہم نے مکمل طورپر پہلے پانچ چھ ماہ میں ہی ختم کر دیا۔ میں نے انہیں بتایا کہ ان مافیا کی جانب سے مجھے مختلف اقسام کی پیشکشیں کی گئیں۔پیسوں کی پیشکش بھی کی گئی، ان ڈائریکٹ طور پر مجھے دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جب انہوں نے دیکھا کہ مجھ پر کوئی اثر نہیں ہو رہا، میرے دفتر کے اس کمرے سے جہاں بیٹھ کر میں ابھی بات کر رہا ہوں، تین سے چار روز سے لگاتار ہڈیاں برآمد ہو رہی تھیں، میں نے اس معاملے کو اتنا سنجیدگی سے نہیں لیا۔میرے عملے نے مجھے بتایا کہ جناب یہ تو جادو کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ اسی بنیاد پر میں نے بیان دیا تھا کہ کرپٹ مافیا جادو ٹونے کو بھی میرے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کالا جادو ہونے سے متعلق بیان 14 فروری کو ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میرے کمرے سے ہڈیاں ملی ہیں جو جادو ٹونے میں استعمال ہوتی ہیں۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ان کا تمسخر بھی اْڑایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…