جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل فور : پشاور زلمی کے آفیشل پشتو ترانہ کی ویڈیو جاری

datetime 13  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آغاز سے قبل پشاور زلمی نے گل پانڑہ اور زیک آفریدی کی آواز میں پی ایس ایل فور کا آفیشل پشتو ترانہ کا ویڈیو جاری کردیا۔پشاور زلمی کا پشتو ترانہ معروف پشتو گلوکار زیک آفریدی اور گل پانڑہ نے گایا ہے جبکہ اسے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر لئیق زادہ نے تحریر کیا ہے۔پشاور زلمی کا پشتو اینتھم خیبر پختونخوا کے ثقافتی اور تاریخی پس منظر پر مبنی ہے۔

جس میں علاقے کے ثقافتی رنگ عیاں ہیں۔ یہ پشتو اینتھم نوجوانوں کو متاثر کرتا ہے کہ وہ اپنے شعبے میں بہترین کام کرنے کے ساتھ امن کے فروغ میں بھی پیش پیش رہے۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہاکہ یہ پشتو ترانہ پورے خیبرپختون خوا اور زلمی فینز کے دل کی آواز ہے۔ انشاء اللہ زلمی کی ٹیم پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی دکھاکر فینز کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…