ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویسٹ انڈین ویمن کرکٹرز نے دورہ پاکستان کو اپنے لیے اعزاز قرار دیدیا

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) ویسٹ انڈین ویمن کرکٹرز نے دورہ پاکستان کو اپنے لیے اعزاز قرار دیدیا۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق پیسر شاکیرا سیلمین نے کہاکہ مجھے بہت ہی خوشی ہوئی کہ ایسی ٹیم کا حصہ بنی جو پاکستان جانے کو تیار ہوئی، میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے پاکستانی

خواتین کی اپنی فیملیز کے سامنے کھیلنے میں مدد کی، مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ اپنے میدانوں پر کھیلنا پاکستانی پلیئرز کیلئے کتنا اہمیت کا حامل ہے۔ ان کی ساتھی کھلاڑی انیسہ محمد 2003 میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔انھوں نے کہاکہ میرے لیے پاکستان کا دوبارہ سفر کافی بہتر ثابت ہوا، سچ بات تو یہ ہے کہ میں نے خود کو انتہائی محفوظ محسوس کیا، میں تو یہ کہوں گی کہ پاکستان کا سفر میری زندگی کا سب سے بہترین سفر رہا، میں نے اپنی ساتھی کھلاڑیوں کی بھی پاکستان کے ٹور کیلیے حوصلہ افزائی کی۔ پاکستانی آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے کہاکہ اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے سے بڑھ کر اور کوئی خوشی نہیں ہوتی۔دونوں کرکٹرز نے پاکستان ویمنز ٹیم کی سیریز میں بہترین پرفارمنس پر انہیں داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کرکٹ اب بہتر ہوچکی ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نکھار آرہا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں کیریبیئن ویمنز ٹیم نے کراچی میں3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی تھی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…