دبئی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر سنیل نارائین ٹیم کو چھوڑ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس کے مطابق سنیل نارائن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ابتدائی میچوں میں عدم موجودگی کے بعد سنیل نارائن ٹیم کو جوائن کرلیں گے تاہم اس کا انحصار ان کے ڈاکٹروں کے مشورے پر ہوگااس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کے کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سنیل نارائن بہت جلد ہمارے ساتھ ہوں گے، وہ ایک بہترین میچ ونر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز سے قبل یہ ہمارے لیے ایک دھچکا ضرور ہے تاہم ٹیم میں متعدد میچ میچ جتوانے والے کھلاڑی موجود ہیں اور ان کے ساتھ ہم اس خلا کو پْر کر لیں گے۔معین خان کا کہنا تھا کہ سنیل نارائن کی جگہ پر دوسرے کھلاڑے کا جگہ بنانا بہت مشکل ہے تاہم ان کی جگہ پر سمر سیٹ کے لیگ اسپنر میکس والر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔