منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل فور کو میچ فکسنگ سے بچانے کیلئے پی سی بی کا بڑا اقدام سامنے آگیا

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)پی ایس ایل فور کو میچ فکسنگ کی لعنت سے بچانے کیلئے پی سی بی نے کرپشن مخالف ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، کھلاڑی ہوٹل کی لابی میں نہیں بیٹھ سکیں گے، فرنچائز مالکان کو میچ سے قبل اپنی اپنی ٹیم سے ملنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل فورکے رنگارنگ میلے میں پی سی بی ایونٹ کو کرپشن فری بنانے کے لئے متحرک ہو گئی ہے۔

لیگ کیلئے اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ جاری کر دیا گیا۔ کھلاڑیوں کے بلاوجہ ہوٹل کی لابی میں بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ کھلاڑی میڈیا منیجر کی عدم موجودگی میں انٹرویو نہیں دے سکے گا۔ میچ شروع ہونے سے قبل فرنچائز مالکان کو بھی کھلاڑیوں سے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ پی سی بی کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ بھی پی ایس ایل فور کی نگرانی کرے گا۔ بورڈ حکام نے تمام ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں سے اینٹی کرپشن کوڈ پر دستخط کروا لئے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل ٹو میں اسپاٹ فکسنگ پر شرجیل خان، خالد لطیف، ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن کیرئیر سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…