جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پی ایس ایل 4 کی تمام ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں، پریکٹس کا آغاز

datetime 11  فروری‬‮  2019 |

دبئی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے تمام ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں جہاں پریکٹس بھی شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کی ٹیمیں گزشتہ شب دبئی پہنچیں ، دیگر ٹیمیں پہلے ہی دبئی پہنچ چکی تھیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا گیا ،لاہور قلندرز نے صبح کے وقت سیشن میں ٹریننگ کی اور کراچی کنگز کی ٹیم دوپہر کے سیشن میں پریکٹس میں حصہ لیا ۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان بھی دبئی پہنچ گئے۔

جو پی ایس ایل تقریبات میں شرکت کریں گے۔14 فروری کو پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب سے پہلے احسان مانی کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوگا اور 16 فروری کو وہ وطن واپس آئیں گے۔انگلش کرکٹر سمت پٹیل نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں مقابلے کا معیار کافی بلند ہے، دنیا بھر کے ٹاپ کوالٹی بولرز ہیں جنہیں کھیلنا آسان نہیں۔سمت پٹیل نے کہا کہ گزشتہ برس پاکستان آیا تھا، بہت زبردست لگا، اس بار بھی آؤں گا، کراچی کے شائقین نے گزشتہ سال فائنل کی جیت کو اور بھی یادگار بنا دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…