برلن (این این آئی) پھل اور سبزیوں سے متعلق برلن میں جاری بین الاقوامی نمائش فروٹ لاجسٹکا میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو غیرملکی خریداروں کی جانب سے کروڑوں روپے کے آرڈر ملنا شروع ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت کی بہتری اور برآمدات میں اضافہ کے لیے حکومتی کوششوں کے فوائد سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
برلن میں جاری پھل اور سبزیوں سے متعلق بین الاقوامی نمائش فروٹ لاجسٹکا میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو غیرملکی خریداروں کی جانب سے کروڑوں کے آ رڈر ملنا شروع ہو گئے۔جرمنی کے شہر برلن میں جاری فروٹ لاجسٹکا نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کا قومی پویلین قائم کیا گیا ہے۔ وحید احمد سرپرست فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فروٹ لاجسٹکا نمائش میں پاکستان سے 6 کمپنیاں شر 25 پاکستانی ایکسپورٹ کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔فروٹ لاجسٹکا نمائش میں پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز کو پہلے دن 15لاکھ ڈالر مالیت کے برآمدی آرڈرز مل چکے ہیں۔وحید احمد کے مطابق نمائش میں پاکستانی کینو، کھجور، کھجوروں کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات، تازہ سبزیاں، آم اور امرود کا گودا اور سیب کے شیرے کو بھرپور گیر ملکیوں کی بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔زراعت، پھل سبزیوں کی کاشت کے جدید طریقوں کو فروغ دینے والی بڑی یورپی اور عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پھل اور سبزیوں سے متعلق برلن میں جاری بین الاقوامی نمائش فروٹ لاجسٹکا میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو غیرملکی خریداروں کی جانب سے کروڑوں روپے کے آرڈر ملنا شروع ہو گئے۔ پاکستان کی معیشت کی بہتری اور برآمدات میں اضافہ کے لیے حکومتی کوششوں کے فوائد سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔