جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈ کپ 2019کے لیے پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے 26کھلاڑیوں کا پول تیار کرلیا،نام منظر عام پر آگئے

datetime 8  فروری‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن)ورلڈ کپ 2019کے لیے پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے 26کھلاڑیوں کا پول تیار کرلیا ہے اور انہیں پلیئرز میں سے حتمی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر،کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران میٹنگز میں ورلڈ کپ پول کوفائنل کیا لیکن پاکستان سپر لیگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والا کوئی بھی کھلاڑی اس پول میں جگہ بناسکتا ہے،

ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی پول کے ممکنہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد(کپتان)، بابر اعظم،فہیم اشرف،فخر زمان،حسن علی،حسین طلعت،عماد وسیم ،امام الحق،محمد حفیظ،محمد عامر،محمد رضوان،شاداب خان،شعیب ملک،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری،شان مسعود، جنید خان،خرم منظور،سعد علی،یاسر شاہ،عابد علی،میر حمزہ،اسد شفیق،وقاص مقصود،عمید آصف اورحارث سہیل شامل ہیں ۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا اور ایونٹ کا فائنل لارڈز میں14جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کئی سینئرز کو آرام دے کر ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان اے کی جانب سے ٹاپ پرفارمرز کو ٹیم میں موقع دیا جاسکتا ہے، فاسٹ بالر محمد عامر، اوپنر فخر زمان، مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک اور محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کی تجویز زیر غور ہے اور ان کی جگہ ون ڈے ٹیم میں جنید خان، عابد علی، شان مسعود اور سعد علی کو کھلانے کی تجویز پر غورجاری ہے،آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر،کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران میٹنگز میں ورلڈ کپ پول کوفائنل کیا لیکن پاکستان سپر لیگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والا کوئی بھی کھلاڑی اس پول میں جگہ بناسکتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…