جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

برطانیہ میں مقیم سکھ بزنس مینوں کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)برطانیہ میں مقیم سِکھ بزنس مینوں نے پاکستان میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی تیاری پکڑ لی۔ اس حوالے سے پاکستان کے ممتاز تجارتی گروپ اور برٹش سِکھ ایسوسی ایشن کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔

دونوں فریقین کرتار پور کوریڈور کے انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ اور پاکستان میں سِکھوں کے مقدس مقامات کی تزئین و آرائش اور تعمیر نو کے سلسلے میں مِل کر کام کریں گے۔اس مفاہمی یاد داشت کے مطابق مذکورہ بالا منصوبے کے حوالے سے ایک ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا اس کے علاوہ دس سالہ ترقیاتی منصوبہ اور مارکیٹنگ سٹریٹجی بھی تشکیل دی جائے گی۔ دونوں پارٹیاں پراجیکٹ کو آگے بڑھانے، زمین کے حصول، میڈیا سے رابطے، مارکیٹنگ کی منصوبہ بندی اور فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے آپس میں بھرپور تعاون اور مِل کر کام کریں گی۔واضح رہے کہ 1522 میں سِکھوں کے پہلے گورو نانک جی نے نارووال میں واقع کرتار پور صاحب کی بنیاد رکھی۔ یہ مقام سِکھوں کے لیے انتہائی مقدس تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں گورو نانک جی نے اپنی زندگی کا آخری دور گزارا، ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد یہیں ان کے لیے ایک گردوارہ دربار صاحب تعمیر کیا گیا۔ سِکھ اس جگہ کی یاترا کرنے کے حوالے سے بہت حساس ہیں، کیونکہ 1947 میں برصغیر کی تقسیم کے بعد وہ اپنے پہلی گورو سے منسوب اس یادگار کے دیدار کرنے سے محروم ہو گئے تھے۔ برطانیہ میں مقیم سِکھ بزنس مینوں نے پاکستان میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی تیاری پکڑ لی۔ اس حوالے سے پاکستان کے ممتاز تجارتی گروپ اور برٹش سِکھ ایسوسی ایشن کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔ دونوں فریقین کرتار پور کوریڈور کے انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ اور پاکستان میں سِکھوں کے مقدس مقامات کی تزئین و آرائش اور تعمیر نو کے سلسلے میں مِل کر کام کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…