جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے عمر اکمل کے حق میں آواز اٹھادی

datetime 6  فروری‬‮  2019 |

جوہانسبرگ (آن لائن)جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز کپتان اور بلے باز گریم اسمتھ نے عمر اکمل کے حق میں آواز اٹھادی۔تفصیلات کے مطابق سابق پروٹیز کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں طاقتور بلے باز کی کمی ہے جو لوئر آرڈر میں بیٹنگ کرکے تیز رنز بناسکے۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ نچلے نمبروں پر بلے بازی کرتے ہوئے بھی گرین شرٹس کو میچ جتوا سکتے ہیں۔اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ

مجھے حیرت ہے عمر اکمل جیسا باصلاحیت بلے باز اتنے عرصے سے ٹیم سے باہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم بہترین ہے لیکن ٹیم میں عمر اکمل کی شمولیت اسے مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی کی جگہ اگر عمر اکمل کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل کیا جائے تو یہ زبردست فیصلہ ہوگا۔واضح رہے عمر اکمل نے عمر اکمل نے پاکستان کی جانب سے 16 ٹیسٹ، 116 ون ڈے اور 82 ٹی ٹوینٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…