منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

قطری فٹ بال ٹیم کی شرٹ پہننے پر برطانوی سیاح گرفتار

datetime 6  فروری‬‮  2019 |

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی پولیس نے برطانوی شہری کو قطری فٹ بال ٹیم کی شرٹ پہننے پر گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 سالہ علی عیسیٰ احمد نے یو اے ای میں منعقد فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔عراق اور قطر کے مابین کھیلے گئے

فٹ بال میچ میں علی عیسیٰ احمد نے بطور شائق قطری ٹیم کی شرٹ پہنی تھی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ علی عیسیٰ نے انجانے میں قطری ٹیم کی شرٹ پہنی کیونکہ یو اے ای میں قطرکی حمایت قابل جرم ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر مشرق وسطیٰ مملک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔علی عیسیٰ احمد کو بھاری جرمانہ اور محدود دورانیے کی جیل کی سزا ہو سکتی ہے اس حوالے سے یو اے ای سفارتخانے نے موقف اختیار کیا کہ معاملے کی تحقیقات اور وزارت خارجہ کی جانب سے بھرپور مدد فراہم کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر سیاحوں کے لیے انتباہ موجود ہے جس میں خبردار کیا گیا کہ یو اے ای حکام نے 7 جون 2017 کو اعلان کیا جس میں قطر کے ساتھ کسی بھی سطح (بشمول سوشل میڈیا) پر حمایت یا ہمدردی ظاہر کرنا قابل گرفت جرم ہے۔انتباہ میں کہا گیا کہ آپ ہر وقت مقامی روایت، قانون اور مذہب کا خیال رکھیں، برطانیہ میں جو عمل غیرقانونی نہیں وہ متحدہ عرب امارات میں قابل گرفت عمل ہو سکتا ہے جس کی سخت سزائیں ہو سکتی ہیں اس حوالے سے بتایا گیا کہ علی عیسیٰ کو 31 جنوری کو ایک فون کال کرنے کی اجازت دی گئی جو انہوں نے امیر لوکی کو کی اور حالات سے آگاہ کیا۔امیر لوکی نے بتایا کہ یہ نہ قابل بیان عمل ہے کہ علی عیسیٰ فٹ بال میچ دیکھنے گیا اور ایسے محض قطر کی فٹ بال ٹیم کی شرٹ پہننے پر گرفتار کرکے تشدد کیا گیاانہوں نے زیادہ لمبی گفتگو نہیں کی اس لیے میں یقینی طورپر نہیں کہہ سکتا کہ پھر بعد میں کیا ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ علیٰ عیسیٰ کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے ’قطر سے حمایت کا الزام‘ لگا کراپنی کار کے اندر علیٰ عیسیٰ پر تشدد کیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…