پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بچوں کی زبان سمجھنے والی لٹل صوفیہ نامی خاتون روبوٹ متعارف

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی نے لٹل صوفیہ نامی خاتون روبوٹ متعارف کرایا جو بچوں کی زبان سمجھنے اور ان کی خواہشات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی نے روبوٹ کو لٹل صوفیہ ’ایجوکیشن ایلکسا‘ کا نام دیا، یہ مشینی خاتون بچوں اور والدین کے چہرے کے تاثرات کو سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ روبوٹ کی اونچائی 36 سینٹی میٹر ہے۔

لٹل صوفیہ روتے بچوں کو لطائف اور گانے سنا کر خاموش کراتی ہے اور اُن کے ساتھ مختلف ان ڈور گیمز بھی کھیلتی ہے۔ خاتون روبوٹ میں نصب سسٹم اُسے ارد گرد کے انسانی اور قدرتی ماحول کو سمجھنے میں‌ مدد فراہم کرتا ہے، ماہرین کے مطابق یہ چھوٹی استانی ہے جو7 سے 13 سال کے بچوں بالخصوص لڑکیوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، ریاضی اور انجینئرنگ کی تعلیم دے گی۔ کمپنی ترجمان کے مطابق صوفیہ بچوں کی زبان اور ہنر کی کوڈنگ بھی سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس روبوٹ کی قیمت صرف 99 ڈالر مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً ساڑھے بارہ ہزار روپے بنتے ہیں۔ قبل ازیں ماہرین انسانی تاثرات کو سمجھنے والی خاتون روبوٹ صوفیہ متعارف کرچکے ہیں جسے سعودی عرب نے اپنی اعزازی شہریت دی، دنیائے تاریخ کا یہ پہلا اور انوکھا واقعہ تھا۔ بعد ازاں صوفیہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی خطاب کیا تھا جسے دیکھ کر اراکین حیران رہ گئے تھے ، گزشتہ برس صوفیہ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اُسے بیٹی کی ضرورت ہے تاکہ وہ انسانوں کے مزید قریب جاسکے۔ خیال رہے کہ صوفیا نامی روبوٹ سوئس ماہرین نے تیار کیا ہے، ماضی کی مشہور ہالی ووڈ اداکارہ آڈرے ہپ برن سے مماثلت رکھنے والی صوفیا نامی یہ روبوٹ انسانوں کی گفتگو پر تاثرات ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مصنوعی ذہانت کی حامل صوفیا کے چہرے کے تاثرات کی تبدیلی کے لیے اس کے اندر 60 قسم کے مکینزم نصب کیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…