جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

آسٹریلیا نے کینبرا ٹیسٹ میں سری لنکا کو 366 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا

datetime 4  فروری‬‮  2019 |

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا نے کینبرا ٹیسٹ میں سری لنکا کو 366 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا،آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں ، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، پیٹ کمنز کو عمدہ باؤلنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز بغیر

کسی نقصان کے 17 رنز پر دوبارہ شروع کی تو کرونارتنے 8 اور تھریمانے 8 رنز پر کھیل رہے تھے۔ میچ کے چوتھے روز کینگروز باؤلرز نے آغاز سے ہی آئی لینڈرز پر اپنا دباؤ بڑھا دیا اور آئی لینڈرز ٹیم کے چھ کھلاڑی 97 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کرونارتنے 8، کپتان چندیمل 4، تھریمانے 30، ڈکویلا 27، پریرا سری لنکا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ڈی سلوا 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس وقت سری لنکا کا مجموعی سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز تھا۔ مینڈس سری لنکا کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 42 رنز بناکر لبوشگنے کی گیند پر پیٹرسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، چامیکا کرونارتنے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22 رنز بناکر پیٹ کمنز کے گیند پر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، پریرا نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ فرنینڈو سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنکو صرف پر مچل سٹارک نے کلین بولڈ کردیا۔ راجیتھا 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں کینگروز باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم 516 رنز ہدف کے تعاقب میں 149 رنز بناسکی اور آسٹریلیا نے سری لنکا کو میچ میں 366 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کردیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مچل سٹارک نے دوسری اننگز میں بھی 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، پیٹ کمنز نے 3، رچرڈسن اور لبوشگنے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ مچل سٹارک کو میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، پوری سیریز میں عمدہ باؤلنگ پر پیٹ کمنز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…