جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

”انصاف دو یا ہمیں بھی مار دو“عوامی تحریک ک اہم اعلان،حکومت پریشان

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)”انصاف دو یا ہمیں بھی مار دو“عوامی تحریک ک اہم اعلان،حکومت پریشان،پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف 14 جون تک ملک بھر میں 60شہروں میں ” انصاف دو یا ہمیں بھی مار دو“ کے بینرز تلے احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی ۔ذرائع کے مطابق حکومت کو اس سلسلے میں کافی تشویش ہے اور اعلیٰ حکام ان مظاہروں سے نمٹنے کے لئے پریشانی کا شکار ہیں واضح رہے کہ ماڈل ٹاﺅن میں بھی پولیس کے ساتھ تصادم کے وجہ سے پولیس اور اعلیٰ حکام کو بہت سے مسائل کا سامناکرنا پڑا تھا۔ آج 24 مئی اتوار کو لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات اور ساہیوال میں پریس کلب کے باہر احتجاج ہو گا۔14 جون کو اسلام آباد سمیت 3صوبائی دارالحکومتوں، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں بھرپور احتجاج ہو گا۔ احتجاجی مظاہروں میں سول سوسائٹی، ہم خیال سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دینے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض، ساجد بھٹی، میاں زاہد شریک تھے۔ احتجاجی مظاہرے جن کا آغاز 22 مئی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے لاہور سے ہوا۔ 14 جون 2015 تک جاری رہیں گے۔ 14 جون کے بعد کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کرینگے۔ لاہور میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کرینگے۔ فیصل آباد میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سیالکوٹ میں ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض، گجرات میں فرحت حسین شاہ، ساہیوال میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر تنویر احمد سندھو کرینگے جبکہ ان مظاہروں کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان حافظ غلام فرید، میاں کاشف محمود، راشد باجوہ، حاجی اکرم، قاری مظہر فرید کو مقرر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…