اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان بھر میں 5.8شدت کے زلزلے کے بعد بھارت میں بھی6.4شدت کا شدید زلزلہ،انڈونیشیاء بھی زلزلے سے لرز اُٹھا

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارلحکومت کے علاوہ پشاور، بنوں، کوہاٹ، لوئر دیر اور ڈی آئی خان میں بھی محسوس کیے گئے اس کے علاوہ سوات، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، کوہستان، دیر بالا، نوشہرہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔خوشاب، چیچہ وطنی، میانوالی، سرگودھا اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد

کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے ۔زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن اور اس کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔دوسری جانب بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ دوسرا زلزلہ انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں ریکارڈ کیاگیا جہاں زلزلے کی شدت 6.1 تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…