پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

تھری ڈی کے ذریعے گھر بیٹھے مشاعر مقدسہ کا دیدار ممکن

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

مکہ مکرمہ(این این آئی)حرمین شریفین اور مشاعر مقدسہ کا دیدار ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے مگر ہر ایک کے لیے وہاں پہنچنا ممکن نہیں ہوتا، ماضی قریب میں آئسوٹوپ دوربینوں کی مدد سے مشاعر مقدسہ سے دورمسلمان مقدس مقامات کی زیارت کر کے اپنے دل کو ٹھنڈک پہنچاتے۔

مگر اب وہی ٹیکنالوجی ایک نئی شکل میں ہمارے سامنے ویڈیوز کی شکل میں موجود ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ایک نوجوان نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ہارڈ تصویری فلموں کے بجائے انہیں ویڈیوز کی شکل دے دی ہے جس کے بعد ضیوف الرحمان اپنی سیٹ پر بیٹھ کر مکہ اور مدینہ اوروہاں پائے جانے والے مشاعر کی زیارت کر سکتے ہیں۔تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے حرمین شریفین کے مناظر کو ویڈیوز کی شکل میں دکھانے کا تخیل سعودی نوجوان فیصل الشریف کا ہے۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے تیار کردہ فوٹیجز کی مدد سے کوئی بھی زائر کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مقامات کی زیارت کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے اہم تاریخی مقامات اور مشاعر کو اس انداز میں پیش کیا ہے کہ انہیں دیکھنے والا خود کو وہاں پر موجود محسوس کرتا ہے۔ ان مقامات تک عام حالات میں بچوں، خواتین، بوڑھے افراد اور معذور لوگوں کا پہنچنا مشکل ہوتا ہے، ان کی سہولت کی خاطران مقامات کی مکمل معلومات اور ان کے مناظر دکھائے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…