جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

گوگل نے اہم سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ گوگل نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم گوگل پلس کو بند کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی نے گزشتہ برس اعتراف کیا تھا کہ فیس بک کے مدمقابل متعارف کرائے جانے والے گوگل پلس نے

صارفین کو اُس طرح متاثر نہیں کیا جیسا کمپنی نے سوچا تھا۔ کمپنی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ ہیکرز نے اُن کے سسٹم تک رسائی حاصل کر کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چرایا اور اسے دوسروں کو فروخت بھی کیا جس کی وجہ سے صارفین نے گوگل ایپ کا استعمال ترک کردیا۔ کمپنی نے گزشتہ برس گوگل پلس کی بندش کا عندیہ ضرور دیا تھا مگر اُس کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی تھی تاہم ایک روز قبل گوگل نے اعلان کیا کہ 2 اپریل کے بعد گوگل پلس کو ختم کردیا جائے گا۔ گوگل کی جانب سے جاری ہونے والے بلاگ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش ویسے تو 2 اپریل کو ہوگی مگر 4 فروری کے بعد سے صارفین نئی پروفائلز ، پیجز وغیرہ نہیں بنا سکیں گے ساتھ ہی کمنٹس کرنے کی سہولت بھی ختم ہوجائے گی۔ بلاگ کے مطابق ’گوگل پلس سائن ان کا بٹن مارچ کے بعد کام کرنا بالکل بند کردے گا بعد ازاں کمپنی 2 اپریل کو صارفین کی آئی ڈیز اور پیجز کو خود سسٹم سے ہٹا دے گی’۔ یاد رہے کہ گوگل پلس جون 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر سبقت حاصل کرنا تھا البتہ کچھ وجوہات کی بنیاد پر صارفین نے اسے استعمال نہیں کیا۔ واضح رہے کہ گوگل پلس ویب سائٹس کے ٹریفک کو بڑھانے میں معاون تھا کیونکہ اس پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والی اسٹوری جلد سرچ انجن میں آجاتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…