منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

امام الحق نے پہلے 21ون ڈے میچز زیادہ رنز سکور کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 1  فروری‬‮  2019

لاہور (آن لائن) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے پہلے 21ون ڈے میچز زیادہ رنز سکور کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔23سالہ امام الحق اب تک21ون ڈے میچز میں 60.55کی اوسط سے1090رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 5سنچریاں اور5نصف سنچریاں شامل ہیں ،یہ پہلے 21ون ڈے میچز میں

دنیا کے کسی بھی بلے باز کی جانب سے سکور کیے رنز کی سب سے بڑی تعداد ہے، اس سے قبل ان کے ساتھی اوپنر فخر زمان نے اپنے پہلے21میچز میں1089رنز سکور کیے تھے ، اس فہرست میں تیسرا نمبر ایک اور پاکستانی بلے باز بابر اعظم کا ہے ،سابق برطانوی بلے باز جوناتھن ٹروٹ 1028رنز کے ساتھ چوتھے ،جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 1001رنز سکور کرکے پانچویں اور لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز994رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔یاد رہے کہ امام الحق کو کسی بھی پاکستانی بلے بازکی جانب سے جنوبی افریقہ میں ایک باہمی ون ڈے سیریز کے دوران زیادہ ففٹی پلس سکورزکرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔اب تک 117پاکستانی کھلاڑیوں کو جنوبی افریقی میدانو ں پر ون ڈے سیریز کھیلنے کا موقع ملا ہے تاہم ان میں سے کوئی بھی وہا ں ایک سیریز میں دو سے زیادہ مرتبہ ففٹی پلس سکور نہیں بنا سکا، پروٹیز کے دیس میں ایک ون ڈے سیریز میں دو ففٹی پلس سکورز بنانے کا ریکارڈ بھی محض 4پاکستانی بلے بازوں مصباح الحق،محمد یوسف ، محمد حفیظ اوراعجاز احمد کے پاس ہے۔  قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے پہلے 21ون ڈے میچز زیادہ رنز سکور کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔23سالہ امام الحق اب تک21ون ڈے میچز میں 60.55کی اوسط سے1090رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 5سنچریاں اور5نصف سنچریاں شامل ہیں

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…