منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

ایک سال کے اندر پاکستان سے ایٹی ہتھیار حاصل کر سکتے ہیں،داعش کا دعویٰ

datetime 23  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنطیم داعش نے ناقابل یقین حد تک عجیب وغریب اور مضحکہ خیز دعویٰ کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔اخبار ”دی انڈیپنڈنٹ“ کے مطابق تنظیم کے پراپیگنڈا میگزین میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ایک فرضی منظر نامہ پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محض ایک سال کے دوران داعش پاکستان سے جوہری ہتھیار خرید سکتی ہے۔ اس مضمون کو برطانوی مغوی جان کینٹلی سے منسوب کیا گیا ہے جو دو سال سے داعش کی قید میں ہے۔ مضمون کا عنوان “The Perfect Storm” ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ داعش اپنی اربوں ڈالر کی دولت کو استعمال کرتے ہوئے ©©”کرپٹ عناصر“ کی مدد سے جوہری ہتھیار خریدنے کی پوزیشن میں ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر جوہری ہتھیار نہ بھی خریدے جا سکے تو چند ہزار ٹن امونیم نائٹریٹ دھماکہ خیز مواد خریدا جاسکتا ہے۔ تنظیم نے اپنی تصوراتی سلطنت کا خاکہ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی شدت پسند تنظیموں کی مدد سے یہ آئندہ ایک سال کے دوران دنیا بھر میں پھیل جائے گی اور اس کی طاقت کا تصور کرنا محال ہوگا۔ دنیا کو اپنی خوفناک طاقت سے خبردار کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بڑے پیانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حصول کے بعد داعش اس قدر ہولناک حملے کرے گی کہ جن کے سامنے ماضی کے حملے بہت معمولی دکھائی دیں گے۔ مضمون میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعش ٹینک، راکٹ لانچر، میزائل سسٹم اور اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم جیسے ہتھیار پہلے ہی حاصل کرچکی ہے اور اب صرف ایٹمی ہتھیاروں کا حصول باقی ہے۔

مزید پڑھیے:ہر الرجی کا ری ایکشن ایک جیسا کیوں ؟

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…