ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیاحت کا فروغ : حکومت کی زبردست پیش کش، بچے پیدا کرکے اٹلی میں‌ مکان حاصل کریں

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کی حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آبادی بڑھانے کا منفرد پروگرام شروع کیا جس کے تحت بچہ پیدا ہونے پر والدین کو دس ہزار ڈالر کی مالیت کا گھر اور ایک ہزار ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں آبادی بہت کم ہے یہی وجہ ہے کہ وہاں کی حکومت نے ماضی میں بھی بچوں کی پیدائش پر والدین کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار ہونے والے ’لوکانا‘ میں آبادکاری کا منصوبہ بنایا جس کے تحت شہریوں کو پیش کش کی گئی کہ اگر وہ مذکورہ علاقے میں منتقل ہوں تو انہیں سرکار کی طرف سے 10 ہزار امریکی ڈالر یعنی 13 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا جائے گا۔ حکام نے اعلان کیا کہ لوکانا میں ہر بچے کی پیدائش پر والدین کو ایک ہزار امریکی ڈالر یعنی سوا لاکھ روپے کی نقد رقم بطور انعام فراہم کی جائے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لوکانا کی انتظامیہ خواہش مند ہے کہ اس علاقے میں دنیا بھر سے نوجوان جوڑے آباد ہوں،اس پیش کش کا اطلاق صرف مقامی نہیں بلکہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہاں پر آباد لوگ شہروں یا دیگر علاقوں کی طرف منتقل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے آبادی کی قلت ہے اور 132 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے علاقے میں اب صرف 1500 افراد رہائش پذیر ہیں۔ حکام کے مطابق ایک صدر قبل لوکانا میں 7 ہزار کے قریب لوگ بستے تھے، چونکہ علاقے میں طبی سہولیات کا فقدان ہے اور موسم خراب ہے جس کی وجہ سے یہاں پر سالانہ چالیس فیصد لوگوں کی اموات اور 10 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔ نقل مکانی کے باعث خوبصورت ترین مقام میں تعمیر ہونے والے بیشتر گھر خالی پڑے ہیں جبکہ ہوٹل اور بازار بھی بند ہیں، آبادی کی منتقلی کے باعث انتظامیہ نے اسپتال اور اسکول بھی بند کردیے۔ حکومت نے یہ بھی اعلان کیا کہ لوکانا میں پیدا ہونے والے بچے کو نہ صرف شہریت دی جائے گی بلکہ اُس کے والدین کو بھی قانونی طور پر بغیر ویزا کے رہائش کی اجازت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…