تکریت(این این آئی)عراق کے شمالی علاقے میں دو بم حملوں میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ،شمالی عراق میں پولیس کے قافلوں کو ان حملوں میں نشانہ بنایا گیا ،فوری طور پر کسی گروپ نے اس دونوں بم حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی پولیس کے ایک چیف کرنل مجید غطران نے بتایا کہ شمالی قصبے شرکت کے نزدیک پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی ایک بس کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا ۔اس حملے میں دو پولیس اہلکار
ہلاک آٹھ زخمی ہوئے،انھوں نے مزید بتایا کہ اس بم دھماکے کی اطلاع پا کر جائے وقوعہ کی جانب آنے والے پولیس اہلکاروں کو ایک اور بم حملے میں نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں تباہ ہوگئی ۔اس واقعے میں دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس دونوں بم حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔تاہم داعش کے جنگجوؤں نے اس علاقے میں دسمبر 2018ء میں عراقی فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد سیگوریلا حملے شروع کررکھے ہیں۔