جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

رمیز راجا نے سرفراز کے نسل پرستانہ جملے کا ترجمہ نہ کرنے کی وجہ بتادی

datetime 27  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(آئی این پی)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے نسل پرستانہ جملے کا انگریزی میں ترجمہ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔قومی کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقین کھلاڑی اینڈائل فیلوکایو پر اردو میں نسل پرستانہ جملہ ابے کالی تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کے آیا ہے آج تو کسا تھا۔

میچ کے دوران دیگر کمنٹیٹر نے رمیز راجا سے اس جملے کا ترجمہ انگلش میں کرنے کے لیے کہا تھا لیکن انہوں نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا تھا کہ جملہ کافی طویل ہے۔اب رمیز راجا نے اردو کے اس جملے کا انگریزی میں ترجمہ نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کے نسل پرستانہ جملے ناقابل قبول ہیں، کمنٹری کے دوران نسل پرستانہ فقرے یا تبصرے کا ترجمہ کرنا بالکل بھی صحیح نہیں ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ سرفراز نے اپنے کیے پر معافی مانگ لی ہے۔سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ وہ کئی بار کمنٹری کے دوران اردو میں کہے گئے مزاحیہ جملوں کا انگریزی میں ترجمہ کرتے ہیں لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی بھی جملے کا انگریزی میں ترجمہ نہیں کریں گیاورانگریزی میں ہی کمنٹری کریں گے۔واضح رہے کہ کپتان سرفراز احمد نے اپنے جملے پر معافی بھی مانگی تھی اور جنوبی افریقین کھلاڑی نے انہیں معاف بھی کردیا تھا تاہم آئی سی سی نے ان پر چار میچوں کی پابندی لگادی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے نسل پرستانہ جملے کا انگریزی میں ترجمہ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔قومی کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقین کھلاڑی اینڈائل فیلوکایو پر اردو میں نسل پرستانہ جملہ ابے کالی تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کے آیا ہے آج تو کسا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…