منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

سرفراز احمد پر صرف 4میچز کی پابندی ہی نہیں عائد کی گئی بلکہ اب ان کو اور کیا کچھ کرنا ہوگا؟آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ریچرڈسن نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 27  جنوری‬‮  2019 |

دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نسل پرستانہ جملے کسنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر 4میچز کی پابندی عائد کردی۔آئی سی سی نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد پر 2ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی عائد کی جس کے بعد وہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقایا میچز سمیت تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچ نہیں کھیل سکیں گے،

سرفراز احمد کی معطل کے بعد جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد پر لگائی گئی پابندی کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔آئی سی سی نے سرفراز احمد کے خلاف نسل پرستانہ جملوں پر کارروائی کی اور اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی کپتان ‘آئی سی سی اینٹی ریس ازم کوڈ’ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق سرفراز کو نسل پرستی کے خلاف تعلیمی پروگرام میں بھی شرکت کرنا ہوگی اور یہ تعلیمی پروگرام کب اور کہاں ہوگا اس کے لیے آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ رابطے میں رہیں گے۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ریچرڈسن کا کہنا ہے کہ اس قسم کے رویے پر آئی سی سی زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سرفراز احمد نے اپنے ایکشن پر سب کے سامنے معافی مانگی اور اپنے کیے پر افسوس کا اظہار کیا اس وجہ سے ان پر کم سے کم سزا کا اطلاق ہوا۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل فیلوک وایو کو نسلی تعصب پر مبنی جملہ کہا تھا جو انہوں نے سنا بھی نہیں۔سرفراز احمد نے اپنے جملے پر کھلاڑی سے معافی مانگی اور انہیں اینڈوائل فیلوک وایو نے معاف بھی کیا تاہم اس کے باوجود آئی سی سی نے کپتان سرفراز احمد پر 4میچز کی پابندی لگادی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…