پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

صعدہ میں یمنی فوج کے حملے میں 15 حوثی ہلاک، باغیوں کی سپلائی لائن بند

datetime 27  جنوری‬‮  2019 |

صنعاء (این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے صعدہ میں ایک کارروائی کے دوران حوثی باغیوں کے 15 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب سرکاری فوج نے شمالی صعدہ سے حوثیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی ۔ادھر مغربی صعدہ میں حیدان ڈائریکٹوریٹ میں سرکاری فوج نے اہم پیش قدمی کرتے ہوئے گھمسان کی جنگ کے بعد اہم علاقے باغیوں سے چھین لیے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے بارڈ سیکیورٹی فورسز کے بریگیڈ 5 کے سربراہ بریگیڈیئر سامی القباطی نے بتایا کہ سرکاری فوج نے باقم اور صعدہ شہروں کو

ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ پر التباب کے مقام پر قبضہ کرنے کے بعد حوثیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔انہوں نے وضاحت کی صعدہ سے باقم کے لیے حوثیوں کے پاس زمینی رابطے کا براہ راست راستہ بند کردیا گیا ہے۔علاقے میں کیے گئے حملوں میں کم سے کم 15 حوثی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ بڑی تعداد میں جنگجو اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ادھر مغربی صعدہ میں حیدان ڈائریکٹوریٹ میں سرکاری فوج نے اہم پیش قدمی کرتے ہوئے گھمسان کی جنگ کے بعد اہم علاقے باغیوں سے چھین لیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…