منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

امام الحق کم ترین ون ڈے اننگز میں 1000رنز مکمل کرنیوالے دوسرے کھلاڑی بن گئے،پہلے نمبرپر بھی پاکستانی کھلاڑی ہی قابض‎

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنچورین (آن لائن) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 1000رنز مکمل کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ 23سالہ امام الحق نے اپنے 19ویں میچ میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ، وہ اب تک 66.67کی اوسط سے1000رنز سکور کرچکے ہیں

جن میں 4سنچریاں اور5نصف سنچریاں شامل ہیں ،انہوں نے 82.12کے سٹرائیک ریٹ سے یہ رنز سکور کیے ہیں ،ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 1000رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ کے پاس ہے ، فخر زمان نے گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف پانچویں ون ڈے کے دوران اپنی 18ویں اننگز میں ہزار ون ڈے رنز مکمل کرکے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز کا 38سال پرانا ریکارڈ توڑا تھا ،سر ویوین رچرڈز نے21اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن،برطانوی ٹاپ آرڈر بلے باز جوناتھن ٹروٹ ،جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک اور پاکستان کے بابر اعظم نے ان کا ریکارڈ برابر کیا تھا،ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج،پاکستان ک اظہر علی اور ہالینڈ کے ریان ٹین ڈسکاٹے نے23،23ون ڈ ے اننگز میں اپنے1000رنز مکمل کیے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کاچوتھا میچ 27 جنوری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائیگا۔ اسکے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 3 فروری کو جو ہانسبرگ میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…