بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانیہ : گیٹ وک ایئرپورٹ پر روبوٹ پارکنگ سروس متعارف کرانے کا اعلان

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑی پارک کرنا اکثر اوقات ڈرائیورز کے لیے سردرد بن جاتا ہے لیکن جدید پارکنگ ٹیکنالوجی نے یہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر رواں برس روبوٹ پارکنگ سروس متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسٹین نامی یہ روبوٹ فرانسیسی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جو جی پی ایس سسٹم کے ذریعے کار کو لفٹ کرکے مطلوبہ جگہ پر باآسانی پارک کرسکے گا۔ گیٹ وک ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق رواں برس اگست میں روبوٹ پارکنگ کی آزمائشی سروس شروع کردی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کار پارکنگ کے لیے گاڑی کے مالک کو چابی دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی روبوٹ خود ہی مطلوبہ جگہ پر گاڑی لے جاکر پارک کردے گا۔ پیرس، لیون اور ڈسلڈورف کے ایئرپورٹ پر روبوٹ پارکنگ کی آزمائش شروع کی جارہی ہے، جس کو والٹ پارکنگ کا نام دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق والٹ پارکنگ سے صارفین کا قیمتی وقت بھی بچے گا، اس اقدام سے فلائٹ مس ہونے کے امکانات بھی کم ہوجائیں گے۔ روبوٹ پارکنگ کے حوالے سے صارفین کا مثبت ردعمل آیا ہے جبکہ اس سے قبل چارلس دی گولے ایئرپورٹ پر بھی پانچ ماہ کا ٹرائل کیا گیا تھا۔ گیٹ وک ایئرپورٹ کے جنوب ٹرمینل پر یہ آزمائش کی جائے گی جس کے لیے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…