ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

ممکنہ پابندی کے باعث قومی ٹیم کے نئے کپتان کا نام سامنے آگیاسرفراز احمد پر تاحیات پابندی لگنے یا کم سے کم بھی 10 میچز کی پابندی کا امکان

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )سرفراز احمد پر ممکنہ پابندی کے باعث قومی ٹیم کے نئے کپتان کا نام سامنے آگیا، نسل پرستانہ جملے کسنے پر سرفراز احمد پر تاحیات پابندی لگنے یا کم سے کم بھی 10 سے 15 ایک روزہ میچز کی پابندی لگنے کا امکان، شعیب ملک یا محمد حفیظ کو کپتانی کی ذمے داری دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد جنوبی افریقی آل رانڈر آندرے فیلکوایو پر فقرے بازی کر کے مشکل میں پڑ گئے اور نسل پرستانہ جملوں پر انھیں تاحیات یا 10 سے 15 میچز کی پابندی لگ سکتی ہے۔اس تمام صورتحال میں قومی ٹیم

کے نئے کپتان کیلئے 2 نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پر پابندی لگنے کے باعث شعیب ملک اور محمد حفیظ قومی ٹیم کے نئے کپتان کیلئے فیورٹ امیدوار ہیں۔اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ آئی سی سی کے ایکشن کے بعد ہی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ۔یقینی فتح ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر قومی ٹیم کے کپتان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جنوبی افریقی کرکٹر فلکوایو پر نسل پرستانہ جملے کس دیئے۔ سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے سنائی دیئے کہ ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…