پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز،پولیس سے جھڑپیں،گولیاں چل گئیں،متعدد پاکستانی ملازمین گرفتار 

datetime 24  جنوری‬‮  2019 |

ریاض (آن لائن) سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں پاکستانی ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کر رہے تھے۔اس دوران ملازمین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پاکستانی ملازمین پر سیدھی گولیاں چلائیں جس سے متعدد پاکستانی ملازمین زخمی ہو گئے۔

سعودی پولیس نے متعدد پاکستانی ملازمین کو گرفتار بھی کر لیا۔پاکستانی ملازمین گذشتہ ایک سال سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔واضح رہے ا س سے قبل بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پاکستانی و دیگر ملازمین سراپا احتجاج ہیں، معروف کمپنی کی جانب سے ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے ادائیگی نہیں کی۔البجیل کے علاقے میں ایک معروف کمپنی کے غیر مْلکی ملازمین نے کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کیا۔ ان ملازمین میں پاکستانی، بنگلہ دیشی اور دیگر ممالک کے باشندے شامل تھے۔ احتجاج میں شریک پانچ سو سے زائد ملازمین کا کہنا تھا کہ اْنہیں کمپنی کے رویئے کی وجہ سے بہت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اْنہیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، اْن کی حالت فقیروں سے بھی بدتر ہو چکی ہے، جبکہ وطن میں موجود اْن کے اہلِ خانہ بھی قرضے مانگ مانگ کر گزارہ کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سعودی حکومت اس ساری صورتِ حال کا نوٹس لے۔ مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے سڑک پر دْور دْور تک ٹریفک جام ہو گیا تھا۔ جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم ملازمین کے آج کے احتجاج میں صورتحال کشیدہ ہو گئی۔پولیس اور ملازمین کے درمیان جھڑپ سے کئی پاکستانی ملازمین زخمی بھی ہو گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…