بدھ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان کیلئے بڑا بریک تھرو ، سعودی عرب اور یو اے ای پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کیلئے تیار، دونوں ممالک کتنے ارب ڈالر دیں گے؟ امریکی اخبار کا دعویٰ

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آن لائن) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور یواے ای نے پاکستان میں اربوں ڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کردی ہے ، دوست خلیجی ممالک 30 ارب ڈالر کے قرضے اور سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے ، سعودی ولی عہد معاہدوں پر دستخط کیلئے فروری میں پاکستان آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی معیشت کی بہتری کے لئے دوست ممالک میدان میں آگئے،

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای پاکستان میں تیس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اورقرضے فراہم کریں گے، یہ ڈیل پاکستان کیلئے بڑا بریک تھرو ثابت ہوگی، دونوں ممالک سے مجموعی طور پر بارہ ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے پہلے ہی پاکستان کوتین ارب ڈالرکیش اورتین ارب ڈالر کی خام تیل کیلئے موخر ادائیگوں کی سہولت فراہم کردی ہے جبکہ مزید دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔جس میں ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس شامل ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق یو اے ای نے بھی پاکستان کو تین ارب ڈالر کیش دینے اورتین ارب ڈالر کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دی ہے اور پیکیج پردستخط ہوگئے ہیں، معاہدے کیتحت تین ارب ڈالرتین قسطوں میں پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے، پہلی قسط اسی ہفتے ملے گی۔امریکی اخبار نے کہا دوست ممالک کی مدد کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف پلان لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا قطرپاکستان سے دوگیس پاور پلانٹ خریدے گا اور لگائے گا اور زرعی شعبیمیں انفرااسٹرکچر کیلئے سرمایہ کاری بھی کرے گاجبکہ قطر نے پاکستان سے چاول کی خریداری پرپابندی اٹھالی ہے اور پی آئی اے کی بحالی میں بھی ادا کرے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نومبر 2018 میں یو اے ای کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے اہم شخصیات سے ملاقات کی جبکہ ماضی میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد پاکستان معیشت میں واضح استحکام آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…