اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ کسی بھی معاشرے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ منگل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے صدر خیبر پختون خواہ اسکواش ایسوسی ایشن قمر زمان نے ملاقات کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ کسی بھی معاشرے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ صحت مند معاشرے کا ملک کی
ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسکواش پاکستان کا مقبول کھیل ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اس کا مسلسل 37 سال چمپئن رہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ امید کا اظہار کہ نوجوان کھلاڑی اپنی محنت سے دوبارہ اس میں پاکستان کا لوہا منوایں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کھیلوں کی سہولیات میں بہتری کے لئے کوشش کر رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے باوقار روزگار کے مواقعوں کی فراہمی بھی انتہائی ضروری ہے۔