بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موٹرولا کا پہلا فولڈ ایبل فون ممکنہ طور پر آئندہ ماہ متعارف کرایا جارہا ہے

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرولا کا پہلا فولڈ ایبل فون ممکنہ طور پر آئندہ ماہ متعارف کرایا جارہا ہے جو ماضی کے آئیکونک موبائل ریزر کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا۔ اور اب اس کا ڈیزائن بھی سامنے آگیا ہے جس میں ایک فولڈنگ اسکرین اندر جبکہ ایک چھوٹی اسکرین باہر موجود ہے۔ اگرچہ ڈیزائن کے دستاویزات میں ریزر برانڈ کا نام موجود نہیں مگر ان خاکوں میں ریزر وی تھری سے کافی مماثلت نظر آتی ہے۔

موٹرولا کی جانب سے اس ڈیزائن کا پیٹنٹ ورلڈ انٹیلیکوچل آرگنائزیشن میں 17 دسمبر کو جمع کرایا گیا۔ فولڈ ایبل ریزر فون کے بارے میں رپورٹ گزشتہ دنوں وال اسٹریٹ جرنل میں سامنے آئی تھی جو 21 فروری کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ سام سنگ کے 1700 ڈالرز کے فولڈ ایبل فون کی طرح یہ نیا ریزر فون بھی ممکنہ طورپر ڈیڑھ ہزار ڈالرز کا ہوسکتا ہے۔ اوریجنل ریزر فون ہر دور کے مقبول ترین موبائل فونز میں سے ایک ہے اور موٹرولا کی پیرنٹ کمپنی لیناوو اس برانڈ کے نام سے فائدہ اٹھا کر اسے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی شکل دینا چاہتی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ نئی ڈیوائس فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہی ہے اور اس کے حتمی تفصیلات ابھی طے نہیں ہوسکیں۔ اس فون کے بارے میں ابھی کوئی ٹھوس معلومات سامنے نہیں آسکی یعنی اس کا اسکرین سائز کیا ہوگا، فیچرز اور کیمرہ کیسا ہوگا، کچھ بھی معلوم نہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب ریزر برانڈ ایک مرتبہ پھر وایسی کی کوشش کررہا ہے، اس سے قبل 2011 اور 2012 میں موٹرولا نے ایسی کوشش کی تھی۔ مگر اب کمپنی کو لگتا ہے کہ پرانے اسمارٹ ڈیزائن کو جدید شکل دے کر اپ ڈیٹ کرنا لوگوں کی توجہ حاصل کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…