ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا مسلم افریقی ملک چاڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے افریقی ملک چاڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم یاھو اور افریقی ملک

چاڈ کے صدر ادریس دیبی نے 1972ء کے بعد سے تعطل کا شکار تعلقات بحال کرنے سے اتفاق کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک دوطرفہ مفادات اور مستقبل کی ترقی کے لیے تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ چاڈ کے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملک تعلقات کی بحالی کے لیے تاریخی پیش رفت کررنے کی تیاری کررہے ہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان اکثریتی افریقی ملک چاڈ کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ تاریخی ہے جس کے بعد خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ بھی اسرائیل کے روابط میں اضافے کی توقع ہے۔نتین یاھو نے کہا کہ لیبیا اور سوڈان کی سرحدوں سے متصل چاڈ کے ساتھ تعلقات تاریخی پیش رفت اور اسرائیل کی افریقی خطے میں نمایاں سفارتی کامیابی ہے۔خیال رہے کہ مغربی افریقا کے ممالک میں چاڈد شدت پسند گروپوں بوکو حرام اور داعش کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم ہے۔ گذشتہ برس نومبر میں امریکا نے چاڈ کو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی فوجی گاڑیوں اور جنگی کشتیوں کا تحفہ دیا تھا۔ 1967ء کی جنگ سے قبل افریقی چاڈ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے تھے مگر اس جنگ کے بعد اور 1973ء کی جنگ کے بعد چاڈ نے مسلمان ممالک کے دباؤ کے بعد صہیونی ریاست سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…