ذرا نم ہوتو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی۔۔۔!!! پاکستانی طالبہ نے عرق گلاب سے کس بیماری کا علاج دریافت کر لیا؟پوری دنیا دنگ

19  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ کراچی کی طالبہ نے عرق گلاب سے کھانسی کا علاج دریافت کرلیا، جس پر مزید تجربات کئے جارہے ہیں اور اسے ٹیبلٹ یا شربت کی شکل میں لایاجائے گا۔روزنامہ امت  کے مطابق شعبہ فارمیسی کے استاد پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر کی زیر نگرانی طالبہ صفیہ عابدی نے اپنی پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کی، جس میں انہو ں نے عرقِ گلاب سے بلغمی اور خشک کھانسی ختم کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ ڈاکٹر اقبال اظہر کا کہنا تھا کہ جڑی بوٹیوں سے بنی ادویات کی اپنی افادیت ہے،پاکستان نباتات و معدنیات کی

دولت سے مالا مال ہے، ملک میں گلاب کثرت سے پیدا ہوتاہے اور اسکے عرق میں کئی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ صدیوں سے طبی خواص کی بنیاد پر عرق گلاب ہربل ادویات میں سر فہرست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیق میں پتہ چلاکہ عرقِ گلاب کا سادہ یا مرکب کی صورت میں استعمال کھانسی کیلئےبہت مفید ہےاِسے گولی یا شربت کی شکل میں لانے سے یہ عام آدمی کی پہنچ میں آجائے گی۔ ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عرق گلاب ہر قسم کےمضر اثرات سے پاک اور اس میں دیگر دوائیوں کی طرح غنودگی کا عنصر بھی موجود نہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…