اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

اتحادی ملکوں کے افغانستان سے نکلنے پر پاکستان محفوظ ملک اور مضبوط قوت بن کر ابھرے گا، حافظ محمد سعید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اتحادی ملکوں کے افغانستان سے نکلنے پر پاکستان محفوظ ملک اور مضبوط قوت بن کر ابھرے گا۔مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ دنیا کا منظر تبدیل کر رہا ہے۔ مشکلات، پریشانیاں اور آزمائشیں ضرور ہیں لیکن مسلمانوں کی کامیابی یقینی ہے۔ مودی کے سبھی سہارے بکھر رہے ہیں۔ غاصب بھارت کو نہتے کشمیریوں اور ہندوستانی مسلمانوں پر مظالم کا حساب دینا پڑے گا۔

جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے قرآن پاک کی متعدد آیات کے حوالے دیے اور کہا کہ جب تک مسلمان اورکفار مقابلہ میں نہیں آتے، اہل کفر معاشی طور پر مضبوط اور مسلمان غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوتے ہیں لیکن جب اللہ تعالیٰ دنیا کا منظر بدلنا چاہتا ہے تو پھر انہیں میدانوں میں لا کھڑا کرتا ہے۔ اسی طرح اللہ کہتا ہے کہ دشمن قوتیں مسلمانوں کے مقابلہ میں بے پناہ وسائل خرچ کریں گی مگر اللہ تعالیٰ ان کے یہ سب سرمائے ضائع کر دے گا اور پھر مایوسیاں اور حسرتیں ان کا مقدر بن جائیں گی۔موجودہ حالات کو قرآن کی آیات کی روشنی میں دیکھیں تو حالات بالکل واضح دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس طرح غزوہ خندق کے موقع پرہر طرف سے مسلمانوں کے محاصرے تھے اور اللہ رب العزت نے سب دشمنوں کو شکست سے دوچار کر دیا۔ آج بھی حالات بالکل وہی ہیں،افغانستان پر حملہ آور نیٹو فورسز کے کئی ملک پہلے ہی راہ فرار اختیار کر چکے ہیں۔ امریکہ بھی جلد یہاں سے نکلنے والا ہے۔ ٹرمپ نے واضح طور پر اعتراف کیا ہے کہ روس کی طرح اسے بھی افغانستان سے کچھ حاصل نہیں ہوا ۔ آج وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی یہ کہنے پر مجبور ہوا ہے کہ ہم تمہاری خواہش پرخطہ میں مزید رہتے ہوئے اپنے فوجی کیوں مروائیں؟ اور یہ کہ جتنے پیسے تم افغانستان میں خرچ کر کے جتلاتے ہو وہ تو امریکہ پانچ گھنٹے میں اپنی فوج پر خرچ کر دیتا ہے۔ ٹرمپ کہتا ہے کہ جب روس آیا تو وہ سپر پاور تھا اور اس کی معیشت مضبوط تھی لیکن جب افغانستان سے واپس گیا تو وہ سوویت روس نہیں بلکہ صرف روس رہ گیا۔

اب امریکی صدر اپنے جرنیلوں سے بھی پوچھ رہا ہے کہ کیا تم بھی امریکہ کی معیشت برباد کر کے روس کی سطح پر لیجانا چاہتے ہو۔ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا ذمہ دار پاکستان کو سمجھتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستانی فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کرکے غصہ نکال رہے ہیں۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ صلیبی، ہندو اور یہودی وطن عزیز پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ انڈیا پاکستانی دریاؤں پر ڈیم تعمیر کر کے ہماری زراعت، صنعت اور معیشت کو نقصان پہنچارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نبی اکرم ﷺنے جو کام اپنی امت کے ذمہ لگائے وہی کام ہمیں کرنے ہیں۔

سیرت رسول ﷺ پر چلنے والوں کو کامیابیاں ضرور ملتی ہیں۔ اس کیلئے صبرو استقامت کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم حکمران بیرونی قوتوں کی ذہنی غلامی سے نکلیں اور آزادی سے فیصلے کریں۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور دین مکمل ہو چکا ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے اسلامی شریعت کے نفاذ کیلئے جو راستہ بتایا صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے اس پر عمل کیا ۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے دور میں 44 لاکھ مربع میل پر مسلمانوں کی خلافت قائم ہو گئی تھی۔ یہ تمام ملک اور علاقے جن پر آج صلیبی و یہودی قابض ہیں یہاں اسلام کی حکمرانی تھی۔ نبی اکرم ﷺنے امت کیلئے جو لائحہ عمل دیاآج اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…