اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ بل جمع ،اب ہر رکن کی تنخواہ بڑھ کر کتنے لاکھ ماہانہ ہوجائے گی؟حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ بل جمع کرا دیا۔ پرائیویٹ بل تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کی جانب سے جمع کرایا گیا جس میں بنیادی تنخواہوں سمیت 6 مراعات میں اضافے کیلئے ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

بل میں بلوچستان اسمبلی کے ارکان کے برابر تنخواہیں اور مراعات لانے کی ترامیم پیش کی گئی ہیں۔غضنفر عباس چھینہ نے اراکین کی بنیادی تنخواہ 18ہزار سے بڑھا کر 3لاکھ روپے ماہانہ اور ڈیلی الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 4ہزار روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔پرائیویٹ بل میں کنوینس الاؤنس 600روپے سے بڑھا کر 3000روپے اور ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس ایک لاکھ 20ہزار سالانہ سے بڑھا کر 5لاکھ روپے سالانہ کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔بل میں ہاؤس رینٹ 29ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 50ہزار روپے، یوٹیلیٹی الاؤئنس 6ہزار سے بڑھا کر 20ہزار روپے اور تواضع الاؤنس 10ہزار سے بڑھا کر 50ہزار روپے کرنے کا کہا گیا ہے۔ پرائیویٹ بل میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کیلئے ماہانہ پیٹرول الاؤنس 30ہزار روپے اور گاڑی کی مرمت کا الاؤنس 12ہزار روپے ماہانہ تجویز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی رکن نے گاڑی کی مرمت اور پیٹرول کی ذمہ داری مکمل طور پر چیئرمین قائمہ کمیٹی کو دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ تحریک انصاف نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ بل جمع کرا دیا۔ پرائیویٹ بل تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کی جانب سے جمع کرایا گیا جس میں بنیادی تنخواہوں سمیت 6 مراعات میں اضافے کیلئے ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔بل میں بلوچستان اسمبلی کے ارکان کے برابر تنخواہیں اور مراعات لانے کی ترامیم پیش کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…