اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازمین سے متعلق چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے افسران سمیت تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ ذرائع کے مطابق کچھ ملازمین کی ڈگریوں پر شک کی بنیاد پر حکم جاری کیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ہائی رجسٹرار کے مطابق
دس روز کے اندر ملازمین اصل اسناد ہائی کورٹ میں جمع کرائیں ۔ہائی کورٹ رجسٹرار کے مطابق ملازمین تمام اسنادہائی کورٹ کی ایڈمن برانچ میں جمع کرائیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ بورڈیا یونیورسٹی کے نام چلان جمع کرا کے سلپ بھی جمع کرائی جائے ۔رجسٹرار کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔