ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کی اقتصادی ٹیم کے اقدامات رنگ دکھانے لگے،6 ماہ میں جاری خسارے میں کتنی کمی ہوئی؟ترسیلات زر میں کتنا اضافہ ہوگیا؟بڑی خبرسنادی گئی

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بیرونی کھاتوں پر دباؤ کم ہورہا ہے اور 6 مہینوں میں جاری خسارہ کم ہو کر 4.4 فیصد رہ گیا ہے۔ترجمان وزارتِ خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی اعشاریہ بہتر رہے اور جولائی تا دسمبر ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ دسمبر 2018 میں بیرونی سرمایہ کاری دسمبر 2017 سے بہتر رہی، تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی سے 5 فیصد زائد ہے۔ترجمان وزارتِ خزانہ کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ

میں برآمدات 2 فیصد بڑھیں، جولائی تا دسمبر درآمدات 2 فیصد کم ہوئیں ، ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کیے جانے سے 1994 ٹیرف لائن کی درآمدات 23 فیصد کم ہوئیں۔ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ بیرونی کھاتوں پر دباؤ کم ہورہا ہے، 6 مہینوں میں جاری خسارہ کم ہو کر 4.4 فیصد رہ گیا ہے، نجی شعبے نے 6 مہینوں میں 496 ارب روپے قرض لیا اور گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں نجی شعبے 232 ارب روپے قرض لیا گیاتھا، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زرعی شعبے کو 36 فیصد زائد 212 ارب روپے قرض دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…