اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

درآمدی ڈیوٹی سے موبائل فونز کی فروخت میں کمی کا خدشہ،نئے اقدامات سے 20 ہزار کا فون اب کتنے ہزار میں ملے گا؟تشویشناک انکشافات، عوام ششدر

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت کی جانب سے موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی 44 سے 52 فیصد کے نفاذ سے ان کی فروخت 70 فیصد گھٹنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں ڈیوٹی میں اضافے سے مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز 20 ہزارروپے تک مہنگے ہوجائیں گے۔20 ہزار مالیت کا اسمارٹ فونز 11 ہزار روپے مہنگا ہوکر 31 ہزارروپے کی

سطح پر آگیاہے جبکہ 30 ہزار کا اسمارٹ فون 14 ہزار مہنگا ہوکر44 ہزار کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی، جی ایس ٹی ڈلیوی اور انکم ٹیکس کی شرح بڑھادی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے غیرتصدیق شدہ موبائل فون پرڈیوٹی اور ٹیکسوں پر اضافی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کے جاری کردہ کسٹمز نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی ڈیوٹی اور ٹیکسوں پراضافی10 فیصد جرمانہ وصول کرنے کے بعد غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کی کلیئرنس کی جائے گی۔واضح رہے کہ غیرتصدیق شدہ موبائل فون کی تصدیق کا عمل 15جنوری کو ختم ہوگیا ہے۔اس ضمن میں کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرمحمد رضوان نے بتایا کہ ملک میں غیریقینی کیفیت کی وجہ سے پہلے ہی گزشتہ 2 ماہ سے موبائل فونزکی درآمدات 50فیصد گھٹ گئی ہیں لیکن حکومت کے نئے اقدامات سے باقی ماندہ 50فیصد درآمدات بھی ختم ہوجائیں گی۔ حکومت کی جانب سے موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی 44 سے 52 فیصد کے نفاذ سے ان کی فروخت 70 فیصد گھٹنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں ڈیوٹی میں اضافے سے مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز 20 ہزارروپے تک مہنگے ہوجائیں گے۔20 ہزار مالیت کا اسمارٹ فونز 11 ہزار روپے مہنگا ہوکر 31 ہزارروپے کی سطح پر آگیاہے جبکہ 30 ہزار کا اسمارٹ فون 14 ہزار مہنگا ہوکر44 ہزار کا ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…