بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

واٹس ایپ پر ٹائپنگ کے بغیر میسج لکھیں، نیا فیچر متعارف

datetime 18  جنوری‬‮  2019 |

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن نے تمام صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کردیا جس کے تحت اب وہ بغیر ٹائپنگ کے میسج لکھ کر بھیج سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں، گزشتہ برس اکتوبر کے آخر تک جمع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق

پیغام رسانی کی ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی جبکہ روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں نئے صارفین اس پلیٹ فارم سے جڑتے ہیں۔ حالیہ سروے کے مطابق واٹس ایپ نے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اپلیکشن کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا جبکہ فیس بک کے صارفین میں گزشتہ ایک برس کے دوران کمی ہوئی۔ واٹس ایپ کی سروس 180 ممالک میں استعمال کی جارہی ہے، اسی باعث کمپنی آئے روز صارفین کو متاثر کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق تمام صارفین کےلیے ایسا فیچر متعارف کرایا جو اس سے پہلے استعمال نہیں ہورہا تھا۔ کمپنی کے ماہرین نے کی بورڈ کے ساتھ مائیک کو جوڑ دیا جس میں اگر کوئی لفظ بولا جائے گا تو سسٹم خود بہ خود تحریر کردے گا۔ طریقہ استعمال اگر صارف کے پاس وقت نہیں اور وہ کسی کو جوابی پیغام بھی بھیجنا چاہ رہا ہے تو آسانی سے ارسال کرسکتا ہے، اس کے لیے کرنا یہ ہوگا کہ وہ ایپ کھولے کی بورڈ پر نظر آنے والے مائیک پر کلک کرے اور اپنی جو جواب دینا ہے وہ بولے، سسٹم اسے خود ہی الفاظ میں تحریر کردے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…