بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

محکمہ اینٹی کرپشن کا بااثر بیوروکریٹس ،اہم شخصیات کے خلاف زیر التواء انکوئریاں جلد نمٹانے کا فیصلہ

datetime 18  جنوری‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن نے بد عنوانی،اختیارات سے تجاوز،فنڈز میں بے ضابطگیوں سمیت دیگر الزامات پر بااثر بیوروکریٹس اور اہم شخصیات کے خلاف زیر التواء انکوئریاں جلد نمٹانے کا فیصلہ کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں وفاقی اور صوبائی سروسز کے افسران سمیت دیگر اہم شخصیات کے خلاف انکوائریاں التوا کا شکار ہیں جن میں سابق ڈی جی انوائرمنٹ

پروٹیکشن ایجنسی ڈاکٹر جاوید اقبال ،پروجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈاکٹر محمد بشیر ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19کے افسر عدنان ظفر ،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ محمد سہیل ،جنرل سیکرٹری ایل ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹی علی عثمان،فنانس سیکرٹری منیر احمد ،اسسٹنٹ کمشنر شالیمارحیدر عباس ،اسسٹنٹ کمشنر شاہد یعقوب کے خلاف انکوائری زیر التواء ہے۔اسی طرح ٹی ایم او شالیمار ملک طارق ،سابق سی ای او ایل ٹی سی خواجہ حیدر لطیف ،ایم ڈی سپورٹس پرویز شاہ خاور ،سابق چیئرمین ایل ٹی سی مہر اشتیاق احمد،ڈائریکٹرواسا ٹکا خان،اے سی قصور شاہد کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر اللہ یار ڈھکو ،سابق ایم ایس سروسز ہسپتال عمر فاروق بلوچ ،ایم ڈی آپریشنز ٹورازم ڈیپارٹمنٹ تنویر جبار ،ایگزیکٹیو انجینئر ہائی ویز ڈاکٹر عثمان حیدر،لائزن آفیسر کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی خرم رضا ،سابق سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل چوہدری،سی ای او پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی سہیل چوہدری،طاہر رضا ہمدانی،ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیومحمد شبیر،سابق ای ڈی او ہیلتھ لاہور فیاض رانجھا ،ڈائریکٹرایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک سہیل سلیم،ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیوجاوید اقبال،ہائی وے کے گریڈ 17کے آفیسر محمد رفیق ، ڈائریکٹر واسا میاں منیر ،محکمہ صحت کے آفیسر راجہ پرویز ،زونل منیجر جی سی ٹی کالج ملتان محمد نذیر خان نیازی ،چیف آفیسر ایم سی ایل محمود تمنا،ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے نذیر احمد بھٹی کے خلاف انکوائری زیر التواء ہے جنہیں جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر نے میرٹ پر کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری کیلئے پیش نہ ہونے والے ملزمان کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…