اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پورا ملک سن لے،سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران پانچ سال نکال لیں،آصف علی زر داری کے صبر کا پیمانہ لبریز، دھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین ، سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ پورا پاکستان سن لے ،سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عمران خان پانچ سال نکال سکیں،ان کی جنگ مجھ سے صرف 18ویں ترمیم پر ہے ، سازش ہمار ے خلاف نہیں عوام کے خلاف ہے ، آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا، یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ ان کا عوام میں دوبارہ جانے کا ارادہ ہے،

سلیکٹڈ وزیراعظم بن ہی گئے ہو تو کچھ سیکھ لو، اتنا دیوار سے مت لگاؤ پھر عوام میرے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔جمعرات کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی، سازش ہمارے خلاف نہیں، سازش عوام کے خلاف ہے،ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے۔انہوں نے کہاکہ زمین ختم ہوگئی، اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر لے لیں، ہمیں اتنا دیوار سے مت لگاؤ کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں، سندھ کے عوام بہت باشعور ہیں۔سابق صدر نے کہاکہ آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا، یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ ان کا عوام میں دوبارہ جانے کا ارادہ ہے، آپ کو علم ہی نہیں ڈالر اوپر جارہا ہے، اب سلیکٹڈ وزیراعظم بن ہی گئے ہو تو کچھ سیکھ لو۔ سابق صدر نے کہاکہ سیکھنے میں تو اتنا وقت نہیں لگتا ۔آصف زرداری نے پیشگوئی کی کہ پورا پاکستان سن لے، عمران خان پانچ سال نہیں نکال سکتے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان سب کو ہم سنبھال لیں گے اور سب کا مقابلہ کرلیں گے۔سابق صدر نے کہاکہ اتنا دیوار سے مت لگاؤ پھر عوام میرے ہاتھ میں نہیں رہیں گے ، غریب آدمی ہاتھ اٹھاکر آپ کو بد دعا دے رہا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ آپ نے آتے ہی ہر چیز کی قیمت پچاس فیصد بڑھادی ،ظالمو ہم تو مہینہ مہینہ پہلے نظر رکھتے تھے ڈالر کہاں جائیگا؟۔ سابق صدر زرداری نے کہا کہ ان کا عوام سے واسطہ ہی نہیں ، تھوڑا سا وزیراعلی سندھ تعاون کرلیں تو میں صوبے میں اور نوکریاں دے سکتاہوں ، عوام کے دل میں کوئی خوف نہیں ہونا چاہئے،

ہم ان کو اکیلے ہی دیکھ لیں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ڈالراوپرجا رہا ہے اورحکومت کو علم ہی نہیں، بجلی کا ایک پیسہ بڑھانے کیلئے مجھے میرا منسٹرفون کرتا تھا انہیں پتہ ہی نہیں، مجھے کسی نے نہیں کہا تھا کہ بلوچستان سے معافی مانگو مگر میرے ضمیر نے کہا کہ معافی مانگو میں نے مانگ لی۔انہوں نے اپنے دور حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ڈالر پر نظر رکھتے تھے اور بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے مجھے فون کیا جاتا تھا تو میں انکار کردیتا تھا کہ ہم خسارے سے گزارا کرلیں گے۔آصف زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے لوگ آپ کے الیکشن کو مانتے ہیں ایسا نہیں ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ ہم نے حکومت چلائی، ملک بنایا اور ایسے کام کیے جو کسی نے سوچے بھی نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ جتنے اسکینڈل اب نکل رہے ہیں مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ یہ اسکینڈل چھپائے کہاں گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…