ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

تبدیلی سرکار بیواؤں کا مال ہڑپ کرنے کیلئے سرگرم پشاور سے پہلی منتخب خاتون رکن اسمبلی کو شرمناک سلوک کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 17  جنوری‬‮  2019 |

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی طرف سے بیواؤں اور مستحقین کے سامان کو اقربا پروری کی نذر ہونے سے بچانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا اور اے این پی کے سینئر رہنما لطیف لالہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے صوبائی حکومت کے خلاف رٹ دائر کر دی۔

عدالت نے پہلی پیشی پر سامان کی تقسیم کو روکتے ہوئے رٹ پر حکم امتناعی جاری کر دیا ، ثمر ہارون بلور نے اس موقع پر پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے جس نئے پاکستان کا دعویٰ کیا تھا اس میں صرف چہیتوں کو نوازنے کی پالیسی رائج ہے جبکہ بیواؤں ،یتیموں اور مستحقین کے مال پر ڈاکہ ڈال کر اسے اقرباپروری کی نذر کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت سے عوام دوستی کی توقع رکھنا عبث ہے ، انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پی کے78کے عوام کے حقوق کیلئے آج مجھے عدلیہ سے رجوع کرنا پڑا اور کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے پشاور سے پہلی منتخب خاتون رکن اسمبلی کے طور پر مجھے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا ، ثمر بلور نے کہا کہ عوام کی دعائیں میرے ساتھ ہیں اور حلقے کے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گی، انہوں نے کہا کہ حکومت 6ماہ کے قلیل عرصہ میں ایکسپوز ہو چکی ہے اور کچھ بھی ڈیلیور کرنے میں ناکامی کے بعد پی کے78کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…