بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایپل کمپنی رواں سال اپنے آئی فونز میں ایک بڑی تبدیلی کرنے والی ہے : کمپنی کے اس فیصلے سے صارفین کو کتنا نقصان ہو گا؟ پڑھیں تفصیلات اس خبر میں

datetime 17  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کمپنی رواں سال اپنے آئی فونز میں تاریخ کی ایک بڑی تبدیلی کرنے والی ہے جو ان ڈیوائسز کو استعمال کرنے والوں کے لیے کافی بڑا دھچکا بھی ثابت ہوگی۔درحقیقت ایپل اپنی موجود چارجنگ کیبلز اور دیگر مصنوعات کا استعمال متروک کرکے ان کی جگہ یو ایس بی ٹائپ سی کو دینے والی ہے۔جی ہاں ایپل لائٹننگ کیبل کی جگہ آئی فون میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ

اور کیبل کو لانے والی ہے۔ایپل کی جانب سے آئی پیڈ پرو میں پہلے ہی یو ایس بی ٹائپ سی کیبل کا استعمال متعارف کرایا جاچکا ہے۔اس تبدیلی کی صورت میں موجودہ ایپل چارجرز مستقبل کے آئی فونز کے لیے بیکار ہوجائیں گے مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اینڈرائیڈ چارجر آئی فونز میں استعمال ہوسکیں گے۔ایپل کا اوریجنل چارجنگ کیبل 25 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے مگر نقلی کیبل اس کے مقابلے میں سستی ہے۔دوسری جانب یو ایس بی ٹائپ سی اس وقت متعدد لیپ ٹاپس اور اینڈرائیڈ فونز میں استعمال ہونے والی کیبل ہے۔ایپل نے 2012 میں 30 پن کنکٹر لائٹننگ کیبل کے لیے متعارف کرایا تھا۔اسی طرح آئی فونز میں نیا آئی فون ٹچ متعارف کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ دنوں ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایپل 2019 میں 3 نئے آئی فونز پیش کرے گی جن میں سے ایک آئی فون ایکس آر کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا جس میں ایل سی ڈی اسکرین دی جائے گی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دیگر 2 آئی فونز او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوں گے جیسے 2018 میں آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) کی شکل میں دیکھنے میں آئے۔مگر اس بار میکس ماڈل میں پہلی بار یہ کمپنی بیک پر 3 کیمرے دے گی جبکہ ایکس آر اور ایکس ایس کے اپ ڈیٹ ماڈل میں ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیکھنے میں آئے گا۔خیال رہے کہ 2018 سے اسمارٹ فونز میں زیادہ سے زیادہ کیمروں کو دینے کا رجحان زور پکڑ چکا ہے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…