اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نجی کمپنی کو لاہور ائیرپورٹ پر شراب اور بئیر مہیا کرنے کی اجازت مل گئی۔پولیس ،محکمہ ایکسائز اور ضلعی انتظامیہ نے این او سی بھی جاری کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیکون کمپنی نے رائل سوئس انٹرنیشنل کے نام سے لائسنس مانگا تھا۔جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے ایل 2 لائسنس کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دی تھی۔تاہم ابھی تک سمری کو
منظوری نہیں مل سکی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سمری منظور کئیے جانے کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر شراب اور بئیر مل سکے گی۔دوسری جانب ایکسائز،سول ڈیفنس ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔حتمی نوٹیفیکیشن ڈی جی ایکسائز کی جانب سے جاری کیا جائے گا جس کے بعد پرمٹ ہولڈر،غیر مسلم شہری اور غیرملکیوں کو لاہور ائیرپورٹ پر شراب مل پائے گی ۔