اوسلو(آئی این پی/شِنہوا) مستقبل میں لوبیا خلاء بازوں کی خوراک کا اہم حصہ ہو سکتا ہے۔جبکہ 2015میں خلاء میں ساگ کامیابی سے کاشت کیا گیا ہے۔جس کا سہرا ناروے کے سائنسدانوں کے سر جاتا ہے۔ناروے یونیورسٹی میں خلاء میں خوراک فراہم کرنے کیلئے ایک مخصوص باکس کا نمونہ تیار کیا گیا ہے۔ہر خلاء باز کو خلاء میں تازہ خوراک فراہم کرنا ایک خواب ہے۔ان میں سٹابری،چیری ٹماٹر یا کوئی بھی اور چیز جو ذائقے کو بہتر بنا سکے
کی تیاری کیلئے کام ہو رہا ہے۔یہ بات ناروے یونیورسٹی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ماہر سلجی وولف نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں کہی ہے جو ان کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک نا ایک دن یہ بات یقیناً ممکن ہو جائیگی جب ہم کئی قسم کی سبزیوں کا ایک گرین ہاؤس تیار کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔انہوں نے کہا کہ عالمی خلائی اسٹیشن میں قیام کا زیادہ سے زیادہ عرصہ6ماہ ہوتا ہے جبکہ مریخ پر جانے کیلئے خلاء میں کم ازکم ایک سال قیام کی تیاری کی ضرورت ہو گی۔