بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سمندری حدود میں تیل اورگیس کی تلاش میں ڈرلنگ کا آغاز

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے، ایگزون موبل کے مدر ریگ شپ نے گزشتہ رات نو بجے تیل و گیس کے لیے سمندر میں ڈرلنگ کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کراچی کی ساحلی حدود سے 230 کلومیٹر فاصلے پر کی جارہی ہے، الٹرا ڈیپ ویل کیکرا،

ون کی ڈرلنگ گزشتہ رات شروع کی گئی۔مدر شپ سے ڈررلنگ کی پہلی رپورٹ متعلقہ کمپنی کو ارسال کردی گئی۔ مشیر جہاز رانی و بندرگاہ محمود مولوی کے مطابق اٹالین کمپنی ای این آ ئی با رہ گھنٹے کی ڈرلنگ سے متعلق کمپنی کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔ بین الا قوامی اٹالین ڈرلنگ کمپنی ای این ٓئی نے ڈرلنگ کا م سر انجام دے رہی ہے۔ محمود مولوی نے بتایا کہ مدر ریگ کے ساتھ اس کی معاونت کے لیے تین سپلائی ویسلز اور دو ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں ۔ان سپلائی ویسلز کے ذریعے ڈرلنگ کے دوران سمندر سے نکالی جانیوالی ریت اور دیگر مواد واپس سمندر برد کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرلنگ کے لیے منگوائے گئے تینوں سپلائی ویزلز بالکل نئے ہیں، ایگزون موبل 27 سال کے بعد پاکستان میں موجودہ حکومت کی کوششوں سے آئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے بہت بڑے ذخائر موجود ہیں جن کی دریافت سے پاکستانی قوم کی قسمت پلٹ سکتی ہے۔ یاد رہے کہ 28 نومبر 2018 کو وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی کمپنی ایگزون موبل کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات کی تھی، کمپنی نے ستائیس سال بعد پاکستان میں اپنا دفتر کھولا، وزیرِ اعظم نے وفد سے ملاقات میں سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی تھی۔ اس موقع پر کمپنی کے چیئرمین ایماکو کرین نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…