ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

ٹوئٹر کا ری ڈیزائن اب صارفین کے لیے دستیاب

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اب مکمل طور پر بدل جانے والی ہے اور اب اس کا نیا ڈیزائن اکثر صارفین کے لیے دستیاب ہے تاکہ اسے صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بناسکے۔ کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر کے ری ڈیزائن ویب ورژن کی آزمائش گزشتہ سال ستمبر سے کی جارہی تھی مگر اب اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ اس ری ڈیزائن کے بعد ٹوئٹر میں بک مارکس، ایکسپلور ٹیب اور ایک نیا ڈیٹا سیور موڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

اکثر صارفین کو اس ری ڈیزائن کو استعمال کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جارہا ہے جو کہ سائٹ کے دائیں جانب اوپر موجود ہے جس پر ٹیک اے لک پر کلک کرنا ہوگا۔ اسکرین شاٹ اس پر کلک کرنے کے بعد ٹوئٹر پیج مکمل طور پر بدل جائے گا اور یہ صحیح معنوں میں سفید ہوجائے گی۔ اس ری ڈیزائن میں نئے ٹوئیٹس خودکار طور پر شو ہوجائیں گے اور آپ کو بار بار کلک نہیں کرنا ہوگا۔ اسکرین شاٹ اس نئے ری ڈیزائن میں ٹوئٹر کی جانب سے متعدد اچھے اضافے کیے جارہے ہیں۔ اس نئے ڈیزائن میں سب سے پہلے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ ٹوئٹر اب بہت زیادہ سفید ہوچکی ہے بالکل ویسا ہی ڈیزائن جیسا ایک سال قبل فیس بک نے متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد سائٹ کو کلینر لک دینا ہے۔ اسی طرح ٹرینڈنگ ٹاپکس کو بائیں سے دائیں جانب منتقل کیا گیا ہے جو کہ فالو سجیشن کے نیچے چلے گئے ہیں، اسی طرح پروفائل فوٹو، ٹوئٹس اور فالورز کی تعداد وغیرہ کا سیکشن بھی ختم کردیا گیا ہے۔ آسان الفاظ میں بائیں جانب اب سب کچھ ہٹا دیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹوئیٹ کمپوز نیا بٹن دائیں جانب ٹرینڈنگ ٹاپکس کے نیچے دیا گیا ہے تو سائٹ میں اسکرولنگ کے دوران اوپر جاکر ٹوئیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جو کہ ایک اچھا اضافہ ہے۔ اسی طرح بک مارکس کا فیچر اب موبائل کے علاوہ ڈیسک ٹاپ ورڑن میں بھی پیش کیا جارہا ہے جبکہ ایکسپلور ٹیب مومنٹس سیکشن کی جگہ لے گا۔ ویب سائٹ میں نیا ڈیٹا سیور موڈ دیا گیا ہے جو کہ ویب سائٹ پری ویو اور امیجز کو خودکار طور پر لوڈ ہونے سے روکے گا اور یہ فیچر سلو کنکشن والے صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ اسی طرح نائٹ موڈ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے تاکہ کم روشنی سے مانیٹر سے خارج ہونے والی نیلی روشنی بینائی کے لیے نقصان دہ ثابت نہ ہو۔ اسکرین شاٹ ڈائریکٹ میسج کے فیچر کو بھی پہلے کے مقابلے میں

زیادہ بہتر کیا جارہا ہے۔ فی الحال یہ ری ڈیزائن محدود تعداد میں صارفین کو دستیاب ہے اور ہر ایک تک اسے پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا۔ دوسری جانب ٹوئٹر کی موبائل ایپ میں بہت جلد کلر کوڈڈ رئیپلائی کا فیچر بھی صارفین کے لیے فراہم کیا جائے گا جیسے کسی اکاﺅنٹ کو فالو کرنے والے افراد جب کسی میسج پر رئیپلائی کریں گے تو ایک گرین لیبل نظر آئے گا جبکہ ایسے صارفین جو فالو نہیں کررہے ان کے جوابی پیغام بلیو

لیبل میں ہوں گے۔ ٹوئٹر بہت جلد ہارٹ اور فیورٹ آئیکونز بھی نیوزفیڈ سے غائب کردے گی اور یہ صرف کسی مخصوص ٹوئیٹ پر کلک کرنے پر ہی نظر آئیں گے، اس اقدام کا مقصد سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کو مقبولیت کے مقابلے کا پلیٹ فارم بننے سے بچانا ہے۔ ٹوئٹر کی جانب سے فیس بک جیسے اسٹیٹس اپ ڈیٹ فیچر پر بھی کام کیا جارہا ہے جس میں صارفین اپنی لوکیشن اور کرنٹ اسٹیٹس پوسٹ کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…