بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوکیا 3310 اور 8110 کے بعد ایک اور پرانے فون کی واپسی

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے 2017 میں 3310 جبکہ گزشتہ سال 8110 نامی پرانے موبائل فونز کو نئی شکل میں متعارف کرایا تو وہ 2019 میں ماضی کی کس ڈیوائس کو ایک بار پھر پیش کرنے ارادہ رکھتی ہے۔

تو اس کا جواب ہے نوکیا این 9۔ اگر آپ کو یاد نہ ہو تو نوکیا این 9 وہ فون ہے جسے 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا جسے نوکیا کی تاریخ کے چند بہترین اسمارٹ فونز میں سے ایک قرار دیا گیا تھا اور اب وہ اس سال پھر واپس آنے والا ہے۔ بنیادی طور پر 2011 میں نوکیا این 9 ایک اسمارٹ فون جیسی اسکرین سے لیس تھا جس کی بنیاد پر ہی لومیا ونڈوز فون کو تیار کیا گیا تھا۔  اس فون میں می گو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا تھا جبکہ جیسٹر نیوی گیشن انٹرفیس اور ایسے متعدد فیچرز تھے جو اب اینڈرائیڈ فونز میں نظر آتے ہیں۔ مگر نوکیا نے می گو آپریٹنگ سسٹم کو اپنی مستقبل کی ڈیوائسز کا حصہ نہیں بنایا تھا بلکہ ری ڈیزائن این 9 میں کائی آپریٹنگ سسٹم دیئے جانے کا امکان ہے جو کہ حال ہی میں کنزیومر الیکٹرونکس شو میں نظر بھی آیا۔ نمائش میں نوکیا 8110 بنانا فون اور جیو فیچر فون کے ساتھ نوکیا این 9 جیسا فون تھا جس کے کیپشن میں لکھا تھا یہ کائی او ایس پاور ڈیوائسز ہیں۔ کائی آپریٹنگ سسٹم بنیادی طور پر فیچرز فون میں اسمارٹ فونز جیسی ایپس دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے جس میں تمام مقبول اپلیکشنز جیسے فیس بک، واٹس ایپ، گوگل میپس اور اسسٹنٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔ اگر این 9 ری لانچ ہوتا ہے تو اس کا ڈیزائن تو کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوگا مگر اس میں پہلے سے بہتر پراسیسر، اسٹوریج اور کیمرہ ضرور دیا جائے گا۔ اسی طرح این 9 میں 4 جی ایل ٹی ای سپورٹ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…