اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

مردوں کی آواز سنائی نہ دینے والا انوکھا مرض

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) قوت سماعت سے محرومی یا بہرا پن سے عام افراد واقف ہوتے ہیں لیکن چین کی ایک خاتون میں سماعت کی ایک ایسی منفرد بیماری کی تشخیص کی گئی جس میں کم فریکونسی کی آواز جیسے ‘مردوں کی آواز’ سنائی نہیں دیتی۔ آڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق چین کی

مشرقی بندرگاہ شیامین کی ایک خاتون ایک صبح جاگنے پر اس وقت پریشان ہوگئیں۔ جب انہیں محسوس ہوا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کی آواز نہیں سن پارہیں۔ انہیں رات میں سونے سے قبل متلی اور اپنے کانوں میں گھنٹیوں کی آواز سنائی دی رہی تھی جس پر انہوں نے سوچا کہ رات کی اچھی نیند سے ان کی طبیعت پر بہتر اثر پڑے گا اس لیے وہ سوگئیں۔ چین نامی خاتون سماعت کے مرض کا شکار ہو کر مقامی ہسپتال گئیں جہاں ان میں ‘ریورس سلوپ ہیئرنگ لاس’ نامی بیماری کی تشخیص کی گئی۔ ناک، کان اور گلے کی ماہر ڈاکٹر لین شیوکنگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’جب میں نے مریضہ سے بات کی تو وہ مجھے سن سکتی تھیں، لیکن جب ایک نوجوان مریض آیا تو وہ ان کی آواز نہیں سن پارہی تھیں‘۔ طبی اعداد و شمار کے مطابق ‘ریورس سلوپ ہیئرنگ لاس’ یا ‘لو فریکونسی ہیئرنگ لاس’ نامی مرض 13 ہزار میں سے صرف ایک فرد کو متاثر کرتا ہے۔ اس مرض کی تشخیص کرنا عموماً بہت مشکل ہے کیونکہ اکثر اوقات مریض اور ڈاکٹر کو اندازہ نہیں ہوتا کہ ایسا مرض موجود ہے۔ جیسا کہ بعض افراد فریج کی آواز نہیں سن پاتے اور یہ ان کی معمولات زندگی کو متاثر نہیں کرتا لیکن چین کا مرض زیادہ شدید ہے، کیونکہ وہ مخالف صنف کی آواز کی فریکونسی کم ہونے کی وجہ سے ان کی آواز نہیں سن سکتیں۔ خیال رہے کہ مردوں کی آواز کی فریکونسی (اِرتعاش کی فی سیکنڈ تعداد) خواتین کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ سماعت کی یہ محرومی ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہو، کیونکہ چین طویل دورانیے کی ملازمت کی وجہ سے تھکن کا شکار تھیں اور بھرپور نیند نہیں لے پارہی تھیں۔ چین اس سے قبل کبھی سماعت کے مرض میں مبتلا نہیں ہوئیں اس لیے ڈاکٹرز کو یقین ہے کہ وہ جلد ہی مکمل طور پر صحت یاب ہوجائیں گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…