ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم ، چیف جسٹس کے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں بیرون ملک پاکستانیوں نے اب تک کتنی رقم جمع کروائی؟سب سے زیادہ کس ملک سے پیسے بھیجے گئے؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) وزیراعظم اور چیف جسٹس کے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں اب تک9 ارب روپے سے زائد رقم وصول ہوچکی ہے جبکہ مرکزی بینک نیتجارتی بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ پے منٹ کارڈزکے ذریعے ڈیم فنڈ کیلئے دئیے جانے والے عطیات پرکوئی سروس فیس وصول نہ کی جائے۔سرکاری ریڈیو نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری تازہ اطلاعات کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک بھر سے جمع ہونے والے عطیات تقریباً 8 ارب روپے ہیں جبکہ باقی ایک ارب روپے بیرون ملک پاکستانیوں نے

جمع کرائے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں اب تک امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 44کروڑ 35لاکھ 72 ہزار روپے جبکہ برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں نے 23کروڑ 46لاکھ 42ہزار روپے عطیہ کئے ۔اسی طرح پاکستان میں مختلف موبائل کمپنیوں کی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 13کروڑ 24لاکھ روپے موصول ہوئے ہیں۔دریں اثنا سٹیٹ بینک نے تجارتی بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ پے منٹ کارڈزکے ذریعے ڈیم فنڈ کیلئے دئیے جانے والے عطیات پرکوئی سروس فیس وصول نہ کی جائے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…